کے ایف سی اور میکڈونلڈز وغیرہ میں کھانا کھانےکاحکم!
rizwanbashir پوچھتے ہیں:
سوال
محترم مفتی صاحب !السلام علیکم !
مجھے آپ سے یہ سوال کرنا تھا کہ کیا جو ریسٹورنٹ کراچی میں ہیں مثلاً(K.F.C)(McDonald's)(Pizza Hut) وغیرہ کیا ان کے ریسٹورنٹ کا کھانا، کھانا چاہئیے میرا مطلب ہیکہ کیا یہ حلال کھانا فراہم کرتے ہیں۔
جزاک اللہ
سائل : محمد رضوان بن بشیر احمد
جواب
کے ۔ایف۔سی وغیرہ میں تیارکردہ کھانوں میں جو گوشت اور مصالحہ جات استعمال ہوتے ہیں اگر وہ بیرون ممالک سے غیرمسلم کمپنیوں سے منگوائے جاتے ہوں تو ایسے کھانوں کے حلال ہونے کا جب تک یقینی علم نہ ہوتو ان کا کھانا جائز نہیں ہےالبتہ اگر مذکورہ ریسٹورنٹ میں جو گوشت اور مصالحہ جات وغیرہ کھلایا جاتا ہے وہ مقامی طور (پاکستان) میں تیار کیا جاتا ہو تو ان ریسٹورنٹ میں تیار کردہ کھانے کی شرعاً گنجائش ہوسکتی ہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں



