زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

دفناتے وقت مٹی ڈالنے کی دعاباآواز بلند کرنے کا حکم !

Muhammad Aslam پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ! قبرکے پاس ایک شخص کھڑا مٹی ڈالنے کی دعاء با آواز بلند پڑھ رہا تھا اور لوگ مٹی ڈال رہے تھے . جب تک لوگ مٹی ڈالتے رہے وہ مسلسل یہ عمل کرتا رہا، اب اس عمل کا رواج بڑھتا جا رہا ہے، کچھ لوگ اسے اچھا سمجھ رہے ہیں کے جن لوگوں کو دعاء یاد نہیں ہوگی وہ سن کر پڑھ لینگے ، کیا اس طرح کا عمل بدعت نہیں ؟ براۓ مہربانی شریعت مطہرہ کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

جزاک اللہ

سائل : محمداسلم

جواب

صورت مسئولہ میں قبر پرمٹی ڈالنے کے وقت جودعاء حدیث میں وارد ہوئی ہے اس کا حکم انفرادی طورپراورآہستہ آواز سے پڑھنے کا ہے اوریہ حکم مٹی ڈالنے والے کے لیے ہے لہٰذا سوال میں ذکر کردہ طریقہ پر قبرپرمٹی ڈالنے کی دعاء پڑھنے سے اجتناب کیا جائے۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں