زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰۱۰ ماہنامہ بینات

بہترین دیکھنے کے لیے

بسم الله الرحمٰن الرحیم

آپﷺ کی تاریخ پیدائش اوروفات کا راجح قول !

hamza nadeem پوچھتے ہیں: 

سوال

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخِ پیدائش اور تاریخِ وفات کیا ہے ؟
راجح قول کیا ہے ؟

جزاكم الله

سائل : حمزہ ندیم

جواب

سرداردوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش واقعۂ فیل کےپچاس یا پچپن روزکے بعد بتاریخ ۸ ربیع الاول بروز پیر مطابق ماہِ اپریل 570ء مکہ مکرمہ میں صبح صادق کے وقت ابوطالب کے مکان میں ہوئی ۔
ولادت باسعادت کی تاریخ میں مشہوریہ ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے لیکن جمہورمحدثین اور مورخین کے نزدیک راجح اور مختارقول یہ ہے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم 8 ربیع الاول کوپیداہوئے۔
(سیرت المصطفیٰ 1/49،ج،5،ط :مکتبہ عثمانیہ لاہور، ناقلاعن زرقانی شرح مواہب اللدنیہ)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم بروز دوشنبہ دوپہر کے وقت 12 ربیع الاول کو دنیاسے پردہ فرماگئے ۔
(سیرۃ المصطفیٰ :2/263،ط : مکتبہ عثمانیہ لاہور)
حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ بہشتی زیور میں لکھتے ہیں :
" پھر بدھ کے روزصفرکے مہینے کے دودن رہے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیمارہوئےاورربیع الاول کی بارہ تاریخ پیرکے روزچاشت کے وقت تریسٹھ (63)کی عمرمیں وفات پاگئے"۔
(بہشتی زیور آٹھواں حصہ 381،ط :العریب بپلشرز)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء

جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی
نوٹ : تفصیلی ،مدلل اور باحوالہ فتویٰ کے لیے تحریری سوالنامہ جامعہ کے پتہ پر بھیج کرجواب حاصل کر سکتے ہیں