زبان

اردو
English

مذید دیکھیں

خصوصی مضمون

اسلامی بینکاری اور تصویر کا شرعی حکم

۲۰١۲ ماہنامہ بینات

بسم الله الرحمٰن الرحیم

عام سوالات

سفیر کا چندہ میں سے حق الخدمت وصول کرنا !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میں ایک دینی ادارے کا مہتمم ہوں اوراپنے ادارے کے چندہ کےلیے سفرکرتارہتاہوں آپ سے عرض ہےکہ وہ چندہ جومیں کرتاہوں کیا میں اس میں سےاپنا حصہ رکھ سکتاہوں یانہیں اگرنہیں رکھ سکتا تومیرے حق الخدمت کی کیا صورت ہوگی ؟
واضح رہے کہ جامعہ میرا ذاتی ہےاورمیں جامعہ سے ماہانہ تنخواہ بھی لیتاہوں۔

جزاک اللہ

سائل : عبدالجبار

جواب پڑھیں۔

عورت کا باپردہ بازار سے سودا سلف لانا !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
عورتوں کا بازار میں سوداسلف کے لیے بغیر محرم کے باپردہ جانا کیسا ہےحال یہ ہےکہ گھرکےمرداپنی کاہلی کی وجہ سے ساتھ نہ جاتے ہوں یااپنی مصروفیت کاعذر کرتے ہوں ؟

جزاک اللہ

سائل : سیدقیصرعلی شاہ

جواب پڑھیں۔

زونگ موبائل نیٹ ورک کی انعامی اسکیم کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
آج کل موبائل کمپنی زونگ نے ایک انعامی اسکیم شروع کی ہوئی ہے جس کا طریقہ کاریہ ہےکہ وہ روزانہ کچھ سوالات اپنے صارفین سے پوچھتی ہے، صارفین ان سوالات کے جوابات میسج کے ذریعے دیتے ہیں جس کےچارجز 12 روپے فی میسج ہیں، روازنہ تقریباً 25 سوالات پوچھے جاتے ہیں جوصارف زیادہ سوالات کےدرست جوابات دے گا اسے انعام کے طورپرایک لاکھ روپے ملتے ہیں توپوچھنا یہ ہےکہ اس طرح کی انعامی اسکیم میں حصہ لینا اور انعام لینا جائز ہےکہ نہیں؟

جزاک اللہ

سائل : زبیرشاہد

جواب پڑھیں۔

حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پرمشتمل کتاب !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا کوئی ایسی کتاب جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام سنتیں موجود ہوں ؟ ایک بیان میں میں نے سنا ہےکہ بیت الخلاء میں جانے کی 51 سنتیں ہیں؟
ہم کھانے سونے کےآداب کے بارے میں سنتے ہیں لیکن یہ سنتیں کہاں ملیں گی ؟

جزاک اللہ

سائل : carsuper49

جواب پڑھیں۔

بیوی سے مشت زنی کروانے کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا شوہراپنی بیوی سےمشت زنی کرواسکتاہے کیا یہ اسلام میں جائزہے؟

جزاک اللہ

سائل : عباس خان خلجی

جواب پڑھیں۔

بیوی کے دودھ کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
میں نے بیوی کےدودھ کے بارے میں پڑھا تھاتو اگرکسی کے منہ میں غیرارادی طورپردودھ چلاجائےتو کیاحکم ہے اوراگرجان بوجھ کر ہوتوکیا حکم ہے؟

جزاک اللہ

سائل : محمد ادریس

جواب پڑھیں۔

قومی بچت اسکیم کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کےبارے میں پاکستان گورنمنٹ کی نیشنل سیونگ اسکیم ( قومی بچت اسکیم)ریگولرانکم سرٹیفکیٹ کا کیا حکم ہے ؟ مکمل تفصیل http:/www.savings.gov.pk/ric.asp آیا یہ سود کے حکم میں ہے؟

جزاک اللہ

سائل : محمد عبداللہ

جواب پڑھیں۔

کونڈے، گیارہویں، تبرکات، محرم وشب برات منانے اورکھانے کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
1۔ مجھے یہ جاننا تھا کہ کونڈے، گیارہویں شریف، محرم کی حلیم، شب برات وغیرہ کی دیگرنذرونیاز کی اسلام میں کیا حقیقت ہے؟
2۔ اگرشوہرنذرونیازکا پابند ہواوربیوی ان چیزوں کونہ مانتی ہوصرف حکم کی بجاآوری کےلیے انتظام کریں اورکھائے پئیے توبیوی گناہ گارہوگی ؟
3۔ تیسرایہ کہ اگرکسی بہانےسے تیاری میں حصۃ نہ لے اورکھانےسے بھی پرہیزکرےتوکیا یہ جھوٹ اورگناہ کے زمرےمیں آئیگا؟
4۔ کیا محلے اوررشتےداروں کےہاں سے آیاہوا تبرک محرم یا کونڈے کا حلوہ یااسی قسم کی دیگرنیاز کی چیزیں کھانا کیسا ہے، اگرجائزنہیں اوراگرنہ کھایا جائےتوکیا یہ رزق کی بےحرمتی ہوگی؟

جزاک اللہ

سائل : حبیب اللہ

جواب پڑھیں۔

CDاورDVD کی خریدوفروخت کا حکم !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
بازاراورریمبوسینٹر میں سافٹ وئیر کی CD.DVD بہت سستی ملتی ہے جبکہ وہی سی ڈی ، ڈی وی ڈی کمپنی ڈالر کے حساب سے بہت مہنگی فروخت کرتی ہے، غالب گمان یہ ہےکہ وہ سی ڈی ، ڈی وی ڈی کمپنی سے پوچھے بغیر نقل کی جاتی ہےکیا ہم ان سی ڈی، ڈی وی ڈی کو خرید کرانہیں کسی دینی کام میںاستعمال کرسکتے ہیں؟

جزاک اللہ

سائل : افسرخان

جواب پڑھیں۔

حاملہ عورت پرسورج اورچاندگرہن کے اثرات کی حقیقت !

محترم مفتی صاحب !
السلام علیکم !
کیا سورج اورچاند گرہن حاملہ عورت اوراس کےبچہ پر اثرانداز ہوتے ہیں؟
کہاجاتاہےکہ نومولود کےجسم پرپیدائشی نشان سورج اورچاند گرہن کی وجہ سے ہوتاہے کیا یہ بات درست ہے؟

جزاک اللہ

سائل : محمد فیاض

جواب پڑھیں۔
Syndicate content