بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

بینات

 
 

تبصرہ وتعارف ، نقدونظر

تبصرہ وتعارف ، نقدونظر

 

قدرتی غذاؤں سے مہمان نوازی

جمع و ترتیب: مولانا عطاء اللہ احسان صاحب، و مولانا یاسین نور الحسن صاحب۔ صفحات: ۱۶۰۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: بیت العلم، اردو بازار، کراچی۔ رابطہ نمبر:  02132726509
زیرِ تبصرہ کتاب کا موضوع اپنے عنوان سے ظاہر ہے، مہمان نوازی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، دینی اور معاشرتی لحاظ سے ایک مستحسن، قابلِ تعریف عمل ہے، جس کے دینی اور دنیوی کئی فوائد ہیں۔ مہمان نوازی کے کئی آداب ہیں، نیز مہمان کو پیش کی جانے والی کھانے پینے وغیرہ کی اشیاء کیسی ہونی چاہئیں، افادیت اور سنت کی رعایت کو سامنے رکھتے ہوئے اس کتاب میں ان موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب تین ابواب میں تقسیم ہے: ۱- مہمان نوازی کے فضائل اور اس کے آداب۔ ۲- صحت بخش قدرتی غذائیں، مشروبات اور ان کے فوائد۔ ۳- مضرِ صحت اور کیمیکل ملی ہوئی غذاؤں اور مشروبات کے نقصانات۔
کاغذ اعلیٰ ہے، سیٹنگ اور پرنٹنگ بھی اچھی ہے۔ بائنڈنگ کارڈ کور پر ہے۔ یہ کتاب اپنے موضوع سے متعلق مواد اور معلومات سے بھرپور ہے، ماشاء اللہ بہترین کتاب ہے۔ ہمارے خیال میں یہ کتاب ہر فرد اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔

معروضاتِ جمعہ (جلداول)

بیان: مولانا محمد خالد العباسی صاحب۔ صفحات: ۲۲۶۔ قیمت: درج نہیں۔ ناشر: ادارۃ العباسیۃ للنشر و التوزیع، کراچی۔ رابطہ نمبر:  03332972550
زیرِتبصرہ کتاب مولانا موصوف کے جمعہ کے خطبات کی پہلی جلد ہے، جس میں ۱۲ بیانات درج ہیں۔ پہلی جلد کے عنوان سے معلوم ہورہا ہے کہ وہ اس طرح کے بیانات کا ایک مجموعہ تیار کرنا چاہتے ہیں۔ بیانات کے بنیادی اور ذیلی عناوین اچھے ہیں، مواد بھی ماشاء اللہ بہترین ہے۔ 
کتاب کا کاغذ عمدہ ہے، مگر سیٹنگ ، علاماتِ ترقیم وغیرہ کا اہتمام نہیں ہے۔ فونٹ کشیدہ رکھا گیا ہے، جو بلاوجہ صفحات کی کثرت کا سبب ہے اور اہلِ ذوق کو بھلا بھی معلوم نہیں ہوتا۔ ہماری رائے ہے کہ تصنیف وتالیف کے کام کے لیے اہلِ رائے سے مشاورت کا اہتمام فرمالیں۔

تلاشں

شکریہ

آپ کا پیغام موصول ہوگیا ہے. ہم آپ سے جلد ہی رابطہ کرلیں گے

گزشتہ شمارہ جات

مضامین