بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

حج، عمرہ اور قربانی سے متعلق دعائیں

 

جب کعبہ شریف پر نظر پڑھے


جب کعبہ شریف پر نظر پڑھے تو رفع یدین کر کے تکبیر پڑھے اور یہ دعا پڑھے

اَللّٰهُمَّ أَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْكَ السَّلَامُ فَحَيِّنَا رَبَّنَا بِالسَّلَامِ اَللّٰهُمَّ زِدْ هٰذَا الْبَيْتَ تَشْرِيْفًا وَّتَعْظِيْمًا وَّمَهَابَةً وَّزِدْ مَنْ حَجَّهٗ أَوِ اعْتَمَرَهٗ تَكْرِيْمًا وَّتَشْرِيْفًا وَّتَعْظِيْمًا وَّبِرًّا

ترجمہ:

اے اللہ! تو سلامت رہنے والا ہے، اور تجھ ہی سے سلامتی مل سکتی ہے، پس ہمیں زندہ رکھ اے ہمارے پروردگار! سلامتی کے ساتھ۔ اے اللہ! اپنے اس گھر کی شرافت، تعظیم و تکریم اور بھلائی اور ہیبت میں خوب زیادتی فرمائیے اور جو اس کی زیارت کرے خواہ حج کرنے والا یا عمرہ کرنے والا ہو اس کی عظمت، شرافت، نیکی اور ہیبت میں اضافہ فرمائیے۔

(السنن الكبرى للبيهقي، 5/118، بیروت)