بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

نظرِ بد اور جادو کا علاج اور دعائیں

 

دعاء کعب احبار رحمہ اللہ


جادو سے بچنے کے لیے اس کو بطور ورد پڑھا جائے

أَعُوْذُ ‌بِوَجْهِ ‌اللّٰهِ ‌الْعَظِيْمِ الَّذِيْ لَيْسَ شَيْءٌ أَعْظَمَ مِنْهُ وَبِكَلِمَاتِ اللّٰهِ التَّامَّاتِ الَّتِيْ لَا يُجَاوِزُهُنَّ بَرٌّ وَّلَا فَاجِرٌ وَّبِأَسْمَاءِ اللّٰهَ الْحُسْنٰى كُلِّهَا مَا عَلِمْتُ مِنْهَا وَمَا لَمْ أَعْلَمْ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأَ وَذَرَأَ

ترجمہ:

میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی ذات کے ذریعہ جو سب سے بڑا ہے، وہ اللہ کہ کوئی چیز اس سے بڑی نہیں، اور اس کے کامل کلمات کے ذریعے کہ ان سے نہ کوئی نیک تجاوز کرتا ہے اور نہ کوئی بد، اور اللہ کے ناموں کے ذریعہ جو پاک و نیک (و خوبصورت) ہیں ان میں سے جو میں جانتا ہوں اور جو میرے علم میں نہیں، اس چیز کی برائی سے جو اس نے پیدا کی اور برابر کی (یعنی متناسب الاعضاء بنائی) اور تعداد بڑھائی۔

(موطأ مالك، 2/951، بیروت)

حضرت کعب احبار رحمه الله فرماتے ہیں كہ اگر میں یہ کلمات نہ پڑھوں تو یہود مجھے گدھا بنادیں۔: