بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

قرض اور تنگ حالی سے نجات کی دعائیں

 

قرض اور تنگ حالی سے نجات کی دعا


قرض اور تنگ حالی سے چھٹکارے کے لیے بطور ورد یہ پڑھا جائے

اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِكَ ‌مِنَ ‌الْهَمِّ ‌وَالْحُزْنِ ‌وَأَعُوْذُ ‌بِكَ ‌مِنَ ‌الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

ترجمہ:

اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں فکر اور غم سے اور نکمے پن اور ٹھول پنے سے، اور سستی و کاہلی سے، اور بزدلی اور کنجوسی سے، اور پناہ مانگتا ہوں قرضے کے بار کے غالب آجانے سے اور لوگوں کے دباؤ سے۔

(سنن أبي داود 2/93، بیروت)