بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

نظرِ بد اور جادو کا علاج اور دعائیں

 

نظر کا دم


جب کسی کو نظر لگ جاۓ تو یہ پڑھ کردم کرے

بِسْمِ اللّٰهِ اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ حَرَّهَا وَ بَرْدَهَا وَوَصَبَهَا

ترجمہ:

میں اللہ کے نام سے دم کرتا ہوں، اے اللہ اس کی گرمی اور تکلیف دینے والی ٹھنڈک اور اس کے لاۓ ہوۓ مرض کو دُور فرما۔ اس کے بعد یوں کہے: قُمْ بِاِذْنِ اللّٰهِ ۔ اللہ کے حکم سے کھڑا ہو۔

(عمل اليوم والليلة للنسائي، 564، بیروت)، (حصن و ابوداود)

فائدہ:۔ جس کی عقل ٹھکانے نہ ہو۔ تین روز تک صبح و شام سورۂ فاتحہ پڑھ کر اس پر تھتکار دے.: