بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

شادی بیاہ سے متعلق دعائیں

 

نکاح کے بعد یا کوئی جانور خریدنے کے بعد کی دعا


جب کسی عورت سے نکاح کرکے گھر میں لائے یا کوئی جانور خریدے تو یہ دعا پڑھ کر بیوی کی پیشانی کے بال پکڑ کر برکت کی دعا کرے، اور اگر اونٹ خریدا ہوتو اوپر سے اس کا کوہان پکڑ کے اس دعا کو پڑھے۔

اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهَا وَخَيْرِ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ، وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَشَّرِّ مَا جَبَلْتَهَا عَلَيْهِ

ترجمہ:

اے اللہ! میں تجھ سے اس کی بھلائی اور اس کے اخلاق وعادات کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، اور اس کے شر اور اس کے اخلاق و عادات کے شر سے پناہ چاہتاہوں۔

(الحصن الحصین، 21، مصر)، (الدعاء للطبراني، 390، بیروت)، (مشکاۃ شریف)