ایک مسجد میں پنج وقتی نماز کے لیے ایک امام مقرر ہے جب کہ پورے گاؤں کی بڑی کمیٹی نے جمعہ کی نماز کے لیے چار علماء اسی گاؤں میں سے مقرر کیے ہیں کہ ایک ایک عالم ایک ایک جمعہ پڑھائے گاتو ہر مہینے ہر عالم ایک جمعہ کی نماز پڑھائے گاتو کیا کمیٹی کا یہ عمل صحیح ہے یا نہیں ؟
کمیٹی نے جمعہ کی نماز کے لیے چار علماء اسی گاؤں میں سے جو مقرر کیے ہیں کہ ایک ایک عالم ایک ایک جمعہ پڑھائے گا تو کمیٹی کا یہ عمل صحیح ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201158
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن