اگر ایک کمپنی کہہ رہی ہے کہ 100 روپے کا بیلنس ڈالو، 50 روپے انعام ملے گا تو یہ جائز ہے؟
سوال کا مقصد اگر یہ ہے کہ موبائل سم کمپنی اگر یہ پیکج دے کہ 100 روپے کے لوڈ پر 50 روپے کے بقدر سروس کے مزید استعمال کی سہولت ملے گی تو شرعاً اس کا حکم یہ ہے کہ یہ کمپنی کی طرف سے تبرع اور احسان ہے ، اس کا استعمال جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200026
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن