بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1446ھ 26 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

15 دن کے بعد عادت سے پہلے خون نظر آنا


سوال

جو عورتیں حمل روکنے کے لیے دوا لیتی ہیں تو دوا کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ پاک ہونے کے بعد ۲۵ دن تک دوا لینی ہوتی ہے، پھر ۲۵ دن کے ۲ دن بعد حیض آجاتا ہے اور اس کی دو سال سے یہی عادت ہے، اب اس رمضان میں یہ ہوا کہ اس کی پاکی کے ۱۸ دن ہوئے ہیں اور اس کو حیض آگیا تو اس کا کیا حکم ہے ؟حیض ہے یا استحاضہ؟

جواب

حیض ختم ہونے کے  18 دن بعد  خون نظر آیا ہے اور وہ خون تین دن یا اس سے زائد عرصہ تک برقرار  رہا تو یہ حیض ہے۔ فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109202799

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں