بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

تین انگلیوں سے کھانا کھانا


سوال

اگر کوئی آدمی تین انگلیوں پر چاول کھاسکتا ہو تو کیا اس کے لیے تین انگلیوں پر چاول کھانا سنت ہے ۔

جواب

تین انگلیوں (یعنی انگوٹھے اور اس کے ساتھ کی  دو انگلیوں) کے ساتھ کھانا کھانا سنّت ہے، اور اگر کھانے میں کوئی ایسی چیز ہو جسے تین انگلیوں سے کھانا مشکل ہو، جیسےکوئی زیادہ شوربے والی اور  تر  چیز ہو، تو ضرورت کی وجہ سے چوتھی یا پانچویں انگلی بھی لقمہ اٹھانے میں استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:

"(وعن كعب بن مالك - رضي الله تعالى عنه - قال: "كان رسول الله يأكل ‌بثلاثة ‌أصابع" )، أي الإبهام والمسبحة والوسطى. قال النووي: الأكل بالثلاث سنة، فلا يضم إليها الرابعة والخامسة إلا لضرورة... وروى الطبراني عن عامر بن ربيعة بلفظ: " كان يأكل بثلاث أصابع ويستعين بالرابعة ". وفي حديث مرسل: " أنه - صلى الله عليه وسلم - كان إذا أكل بخمس، ولعله محمول على المائع، أو على القليل النادر لبيان الجواز، فإن عادته في أكثر الأوقات هو الأكل بثلاث أصابع ولعقها بعد الفراغ، وإنما اقتصر على الثلاثة ؛ لأنه الأنفع، إذ الأكل بإصبع واحدة مع أنه فعل المتكبرين لا يستلذ به الآكل، ولا يستمرئ به لضعف ما يناله منه كل مرة، فهو كمن أخذ حقه حبة حبة، وبالأصبعين مع أنه فعل الشياطين ليس فيه استلذاذ كامل، مع أنه يفوت الفردية، والله وتر يحب الوتر، وبالخمس مع أنه فعل الحريصين يوجب ازدحام الطعام على مجراه من العادة، وربما استد مجراه فأوجب الموت فورا وفجأة."

(كتاب الأطعمة،ج7،ص2694، ط: دار الفكر، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609102395

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں