کل زمین 40 کنال ہو تو 6 بھائیوں اور 3 بہنو ں میں کیسے تقسیم ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ زمین ترکہ کی ہے تو سب سے پہلے ترکہ سے میت کے حقوق متقدمہ (تجہیز وتکفین کے اخراجات)ادا کرنے کے بعد ،اگر اس کے ذمہ قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد، اگر میت نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی ترکہ میں اس وصیت کو نافذ کرنے کے بعد زمین کو میراث کے شرعی اصولوں کے مطابق 15حصوں میں تقسیم کرکے ہر ایک بھائی کو دو،دوحصے اور ہر ایک بہن کو ایک ،ایک حصہ ملے گا۔
صورت تقسیم یہ ہے۔
مسئلہ15
بھائی | بھائی | بھائی | بھائی | بھائی | بھائی | بہن | بہن | بہن |
2 | 2 | 2 | 2 | 2 | 2 | 1 | 1 | 1 |
فیصد کے تناسب سے ہر ایک بھائی کو 13.33فیصد اور ہر ایک بہن کو6.66 فیصد حصہ ملے گا۔
یعنی 40کنال زمین میں سے ہر ایک بھائی کو5.333کنال زمین اور ہر ایک بہن کو 2.666کنال زمین ملے گی۔فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144307100178
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن