نماز تحیۃ الوضو پڑھنے کا طریقہ بتادیں!
وضو کرنے کے بعد جسم خشک ہونے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے، اس نماز کو "تحیۃ الوضو" کی نماز کہتے ہیں، اگر دو رکعت کی جگہ چار رکعت ادا کی جائے تب بھی صحیح ہے، اور اگر کوئی شخص وضو کرنے کے بعد کوئی فرض یا سنت وغیرہ پڑھ لے تب بھی کافی ہے، تحیۃ الوضو کا ثواب مل جائے گا۔ نیز اسے بھی عام نوافل کی طرح ادا کیا جائے گا، اس کا الگ سے کوئی مخصوص طریقہ نہیں۔
الدر المختار شرح تنوير الأبصار(2 / 22):
"( وندب ركعتان بعد الوضوء ) يعني قبل الجفاف كما في الشرنبلالية عن المواهب".
حاشية الطحطاوي (1 / 261):
"وفي شرح المشكاة من كتاب الطهارة: لو صلى عقب الوضوء فريضة حصلت له هذه الفضيلة كما تحصل تحية المسجد بذلك اه". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201167
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن