عبدالغنیف نام کے معنی کیا ہے؟
"غنیف "الجزائر کے ایک علاقے کا نام ہے باقی اس لفظ کا معنی ہمیں نہیں مل سکا، بہر صورت عبد الغنیف نام نہیں رکھناچاہیے، لہذا بچہ کا نام انبیاء علیہم السلام یا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں پر رکھنا بہتر ہوگا، یا بامعنیٰ ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرلیا جائے۔
نیز دار الافتاء بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر تحقیق شدہ اسلامی ناموں کی فہرست موجود ہے وہاں سے بھی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده ولا ذكره رسول الله - صلى الله عليه وسلم - ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه والأولى أن لا يفعل كذا في المحيط."
(کتاب الکراہیۃ،ج5،ص363،ط؛دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144610101676
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن