بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ذو الحجة 1445ھ 02 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

آدم نام رکھنا


سوال

بچے کا نام " آدم " رکھنا کیسا ہے؟

جواب

انبیاء علیہم السلام کے ناموں پر نام رکھنا زیادہ افضل اور بہتر ہے، احادیث مبارکہ میں بھی اس کا حکم دیا گیا ہے۔ لہذا" آدم " رکھنا درست اور باعث برکت ہے، یہ ابو البشر سیدنا آدم علیہ السلام کا اسم گرامی ہے، اور اس کامعنی ہے:  " گندم گوں " ہونا۔

'' عن أبي وهب الجشمي وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: « تسموا بأسماء الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة »''.

(سنن ابی داود،باب فی تغییر الاسماء:۴ /۳۳۴،رقم الحدیث:۴۹۵۲،ط:دارالکتاب العربی،بیروت)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (7/ 2996)
"وقال أيضاً: أجمعوا على جواز التسمية بأسماء الأنبياء إلا ما قدمناه عن عمر بن الخطاب. قلت: وقد قدمت ما هو الصواب. قال: وكره مالك التسمي بأسماء الملائكة كجبريل. قلت: ويؤيده ما رواه البخاري في تاريخه عن عبد الله بن جراد: «سموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة»"۔

فيض القدير (4/ 113)
"(سموا بأسماء الأنبياء ولا تسموا بأسماء الملائكة) كجبريل، فيكره التسمي بها كما ذكره القشيري، ويسن بأسماء الأنبياء، ومن ذهب كعمر إلى كراهة التسمي بأسماء الأنبياء كأنه نظر؛ لصون أسمائهم عن الابتذال وما يعرض لها من سوء الخطاب عند الغضب وغيره".

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں