اگر فجر کی نماز سورج نکلنے کے آخری منٹ میں مکمل کی جا چکی ہو تو کیا نماز ہوگئی یا قضا ادا کرنا ہوگی؟
اگر فجر کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے نماز مکمل کر لی، تو نماز ادا ہوجائے گی، لیکن اگر نماز کے دوران سورج طلوع ہوجائے، تو فقہائے احناف کے نزدیک اصلاً حکم تو یہ ہے کہ نماز فاسد ہوجائے گی اور وہ نماز واجب الاعادہ ہوگی، لیکن بعض متاخرین فقہاء نے ایسے عوام الناس (جو کہ مسئلے سے عموماً ناواقف ہوتے ہیں) کے لیے کہ اگر ان کو اس وقت نماز سے روکا جائے گا، تو وہ نماز ہی چھوڑدیں گے، اس بات کی گنجائش ذکر کی ہیں کہ وہ اسی حالت میں نماز مکمل کریں، تو ادا شمار ہوگی، البتہ جو شخص مسئلہ سے واقف ہو اور وہ فجر کی نماز پڑھ رہا ہو اور اس دوران سورج طلوع ہوجائے، تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی، لوٹانا لازم ہوگا۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتوی ملاحظہ فرمائیں:
فجر کی نماز کے دوران سورج طلوع ہوجانا
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511102299
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن