بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قریشی ہیں یا سید؟


سوال

کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رسول اللہ قریش تھے؟ سید نہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سید ہیں؟ اس کا جواب قرآن سے چاہیے !

جواب

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے سلسلۂ نسب کی تیرہویں پشت میں نضر بن کنانہ نام کے ایک بزرگ گزرے ہیں، ان کی اولاد کو ’’قریش‘‘ کہا جاتا ہے، قریش عرب کا ایک مشہور، طاقت وَر اور ذی عزت قبیلہ تھا، حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم اسی قبیلے کے ایک خاندان بنو ہاشم میں سے ہیں، اس لحاظ سے آپ صلی اللہ علیہ و سلم قریشی بھی ہیں اور ہاشمی بھی، جیسا کہ کتابوں میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے نسب نا مہ سے ظاہر ہے، محمد (صلی اللہ علیہ و سلم) بن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف بن قصی بن کلاب بن مرہ بن کعب بن لوی بن غالب بن فہر بن مالک بن نضر بن کنانہ بن خزیمہ بن مدرکہ بن الیاس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان۔

اور سیّد کے مصداق  وہ لوگ ہیں جو حضرت علی، حضرت جعفر ،حضرت عباس، حضرت عقیل اورحضرت حارث  رضوان اللہ علیہم اجمعین  کی اولاد  میں سے ہیں، ان سب پر صدقہ حرام ہے، لیکن عام عرف میں صرف حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی اولاد پر سید کا اطلاق ہوتا  اور یہ آلِ  رسول  صلیٰ اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جب کہ قریش میں بعض خاندان سید اور بعض غیر سید  ہیں۔

صحىح البخاری میں ہے:

"محمد بن عبد الله بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف بن قصي بن كلاب بن مرة بن كعب بن لؤي بن غالب بن فهر بن مالك بن النضر بن كنانة بن خزيمة بن مدركة بن إلياس بن مضر بن نزار بن معد بن عدنان."

(الجامع الصحىح للبخاري،كتاب مناقب الأنصار،  ‌‌باب مبعث النبي صلى الله عليه وسلم،44/5، ط:مصر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144310100997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں