بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

آیت فاطمہ نام رکھنا غیر مناسب ہے


سوال

میری بیٹی کا نام  آیتِ فاطمہ رکھا گیا ہے، اس کا مطلب بتا دیں ؟یہ نام صحیح  ہے کیا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آیت اور فاطمہ دو الگ لفظ ہیں، آیت کا معنی ہے: "نشانی اور علامت "اور    فاطمہ حضورﷺ کی صاحبزادی کا نام ہے، لہٰذا  آیتِ فاطمہ کا مطلب ہوگا" حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی نشانی اور علامت"،اورآیتِ فاطمہ سے یہ بھی لوگ سمجھیں گے کہ یہ قرآن کی کوئی آیت ہے ، حالاں کہ قرآن کی کوئی آیت آیتِ فاطمہ نہیں ہے، لہٰذا صرف فاطمہ نام رکھنا ہی  باعثِ خیر وبرکت ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں