بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

آئی بروکے درمیان کے بال کاٹنے کا حکم


سوال

میری آئی بروز کے درمیان میں مطلب ناک کی ہڈی کی سیدھ میں ایک بالوں کا گولا یا تکون ہے ہلکا سا ، لیکن وہ آئی بروز سے نہیں ملا ہوا بل کہ الگ سے بیچ میں ہے،  اگر میں اس کو اکھیڑوں تو اس سے میری آئی بروز پر کوئی اثر نہیں پڑیگا، ابھی تو یہ آئی بروز کو نہیں ملارہی ہے، لیکن  ہوسکتا ہے کہ  اگر اس کو کچھ عرصہ  رہنے دیا جائے  تو شاید یہ آئی بروز کو بھی  آپس میں ملا دے ، اس کے بارے میں مجھے کنفرم نہیں ہے،    کیا میرے لئے یہ بال ہٹانا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  اگر یہ بالوں کا گولا اتنا زیادہ ہے کہ نظر آتا ہے اور معیوب معلوم ہوتا ہے  تو(بطورِ ازالۂ عیب کے)  عورت کے لیے اس کو کاٹنا اور درست  کرنا جائز ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"( والنامصة إلخ ) ذكره في الاختيار أيضاً، وفي المغرب: النمص نتف الشعر ومنه المنماص المنقاش اهـ ولعله محمول على ما إذا فعلته لتتزين للأجانب، وإلا فلو كان في وجهها شعر ينفر زوجها عنها بسببه ففي تحريم إزالته بعد؛ لأن الزينة للنساء مطلوبة للتحسين، إلا أن يحمل على ما لا ضرورة إليه؛ لما في نتفه بالمنماص من الإيذاء.  وفي تبيين المحارم: إزالة الشعر من الوجه حرام إلا إذا نبت للمرأة لحية أو شوارب فلا تحرم إزالته بل تستحب."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة، ‌‌فصل في النظر والمس، ج:6، ص:373، ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144504101923

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں