عدین کا معنی کیا ہے؟ اور محمد عدین نام رکھنا کیسا ہے؟
عربی اور اردو کی مستند کتب لغات میں تلاش بسیار کے باوجود ’’عدین‘‘کا معنی نہیں مل سکا۔
’’عدیل‘‘اس سے ملتا جلتا نام ہے، لہذا بیٹے کا نام ’’محمد عدیل‘‘ رکھا جاسکتا ہے، ’’عدیل‘‘ کا معنی ہے:(1) برابر، نظیر، یکساں، مانند،رتبہ اور قد میں مساوی(2) عادل، منصف۔(فیروز اللغات)
نیز بہتر یہ ہے کہ صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، تاکہ ان کے نام کی برکت حاصل ہو۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408102653
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن