اعزاز اللہ نام کا کیا معنی اور مطلب ہے؟
"اعزاز" کا معنی ہے عزت ،رتبہ ،مرتبہ اور " اعزازُ اللہ "کا معنی اللہ کی عزت ہے،لیکن مراد اس سے اللہ تعالیٰ کی طرف سے دی ہوئی عزت،رتبہ و مرتبہ ہے،یہ نام رکھنا جائزہے ،البتہ ایسا نام نہ رکھا جائے جس سے اشتباہ پیدا ہو،اس کے بجائے انبیاء کرام علیھم السلام و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے۔
فیروز اللغات میں ہے:
"اعزاز: عزت، رتبہ ،مرتبہ ،جمع : اعزازات۔"
( مادہ : الف، ع،ص:101،ط: فیروز سنز)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144406102242
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن