افرائیم نام کے معنیٰ کیا ہیں ؟
افرائیم عبرانی زبان کا لفظ ہے،لڑکوں کے معنی کے اعتبار سے اچھا نام ہے اس کا معنیٰ ہے پھل دار ،ہرابھرا۔
(قدیم و جدید اسلامی ناموں کاانسائیکلو پیڈیا،ص:17،ط:شمع بک ایجنسی)
تفسیری روایت کے مطابق حضرت یوسف علیہ السلام کے صاحبزادے کانام افراثیم تھا، بعض کتب میں افرائیم لکھا ہے۔
(تفسير القرطبي، ج:۹، ص:۲۱۳، ط:قاھرۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144401101603
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن