میرا سوال یہ ہےکہ اگر لڑکا پیدا ہوا ہو اور اس کا مسلم نام عفشال رکھا جائے توکیا جائز ہے اور اس نام کا کیا مطلب ہو گا؟
"عفشال" نام تتبع اور تلاش کے بعد اردو /عربی/ فارسی کی کسی مستند لغت میں نہیں مل سکا، لہذا مذکورہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے نہ رکھا جائے،مذکورہ نام رکھنے کے بجائے انبیاء کرام علہیم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے۔
اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ پر "اسلامی نام "کے عنوان سے بہت سارے نام موجود ہیں ،اس سے استفادہ کیا جا سکتاہے۔
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144310100999
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن