کیا اہل سنت کا کسی شیعہ کو ( جس کے عقائد سے وہ واقف نہ ہو) زکاۃ دینا جائز ہے؟ کیا اس طرح زکوۃ ادا ہو جائے گی؟
وہ اہلِ تشیع جس کا عقیدہ کفریہ ہو (مثلاً: قرآنِ کریم میں تحریف یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت یا جبریلِ امین سے وحی پہنچانے میں غلطی کا قائل ہو یا اماموں کو انبیاءِ کرام کی طرح معصوم اور ان کا من جانب اللہ مقرر ہونا مانتا ہو، یا حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی صحابیت کا انکار کرتا یا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان باندھتاہو وغیرہ ) تو اس کو زکاۃ دینا جائز نہیں ہے۔
اور اگرکسی شیعہ کے عقائد معلوم نہ ہوں تو اس کو زکوٰۃ نہیں دینی چاہیے، زکوٰۃ کے باب میں احتیاط کرنا چاہیے؛ تاکہ زکوٰۃ صحیح طرح ادا ہوسکے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109203236
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن