بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

احنف اور مصحف نام رکھنا


سوال

احنف اور مصحف ناموں کے معنی کیا ہیں اور یہ نام رکھنا صحیح ہے یا نہیں ؟

جواب

”احنف“ کا معنی ہےاستقامت کی طرف مائل  ہونے والا، اور یہ مشہور تابعی کا نام ہے،یہ نام رکھنا صحیح ہے،جبکہ  "مصحف" عربی لغت میں لکھے ہوئے اوراق کے مجموعے کو کہتے ہیں،زیادہ تراس کا استعمال قران مجید کے لیے ہوتا ہے،اشخاص کے ناموں کے لیے یہ لفظ استعمال نہیں ہوتا،لہٰذا اس نام رکھنے کی بجائے کوئی اور بامعنی نام رکھا جائے ۔

لسان العرب میں ہے:

"والمصحف : الجامع للصحف المكتوبة بين الدفتين كأنه أصحف، والكسر والفتح فيه لغة....."

(فصل الصاد المھملۃ،ج9،ص186،ط؛دار صادر)

سیر اعلام النبلاء میں ہے:

”الأحنف بن قيس * (ع) ابن معاوية بن حصين، الامير الكبير، العالم النبيل، أبو بحر التميمي، أحد من يضرب بحلمه وسؤدده المثل“.

(سيراعلام النبلا ء، ج:۴، ص:۸۶، ط:مؤسسۃ الرسالۃ)

فقط وللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510101835

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں