احرام کی چادر اگر پھٹ جائے تو اس کی سلائی کی جاسکتی ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں احرام کی چادر کی پھٹی ہوئی جگہ کو سی کر شگاف کو بند کر کے اسے استعمال کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے،سلے ہوئے لباس جو کہ ممنوع ہے اس سے مراد وہ لباس ہےجسے سی کر جسم کی ساخت کے مطابق تیار کر کے پہنا جائے،جیسا کہ قیمص بنیان وغیرہ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"فيجوز في ثوب واحد وأكثر من ثوبين وفي أسودين أو قطع خرق مخيطة أي المسماة مرقعة۔"
(کتاب الحج ،ج:2،ص:481،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144607101195
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن