بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

العروۃ الوثقٰی نام کے حوالے سے سابقہ فتوے کی وضاحت


سوال

فتوی نمبر 144004200856 میں   بچی کا نام "عروۃ الوثقی" رکھنا مقصود ہے۔ راہ نمائی فرمادیجیے یہ الفاظ قرآن مجید کی کون سی سورت میں شامل ہیں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ فتوی نمبر 144004200856 کے جواب میں واضح کر دیا گیا تھا کہ یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔  باقی"العروة الوثقى" کا لفظ سورۂ بقرہ، آیت 256 میں وارد ہوا ہے۔

واضح رہے کہ بچیوں کا نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن، امت کی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھا جائے یا کم از کم ایسا نام رکھا جائے جس کا معنی بچی کے لیے درست ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205201244

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں