میرے پاس 1 لاکھ نقد روپیہ ہے، کیا اس پر زکاۃ ہوگی کہ نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ کل رقم آپ کی بنیادی ضرورت (مثلاً رواں مہینے کے راشن اور یوٹیلیٹی بلز) سے زائد ہے اور آپ پر قرض بھی نہیں ہے تو مذکورہ رقم (ایک لاکھ روپے) پر 2500 روپے بطور زکاۃ ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔
واضح رہے کہ زکاۃ کی واجب مقدار معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کل مالیت کو چالیس سے تقسیم کردیجیے، حاصل جواب، زکاۃ کی واجب مقدار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108200163
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن