بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک احرام میں ایک سے زائد عمرے کرنے کا حکم


سوال

 کیا ایک ہی احرام کے ساتھ ایک سے زائد عمرے کیے جا سکتے ہیں؟

جواب

ایک ہی احرام کے کپڑے سے ایک سے زائد عمرہ کرنا جائز ہے، یعنی ایک عمرے کے اعمال مکمل کرکے سر منڈوانے یا بال کٹوانے کے بعد اِحرام کی چادروں کو دھو کر یا دھوئے بغیر  (خواہ اتار کر دوبارہ پہنی ہوں، یا پہلے عمرے کے بعد اتارے بغیر) دوسرا عمرہ ان ہی چادروں میں ادا کرنا جائز ہے، اس میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ عمرہ کے احرام کی نیت ایک دفعہ کر نے کے بعد جب تک طواف سعی اور حلق کر کے عمرہ سے فارغ نہیں ہو گا دوسرا عمرہ کرنا جائز نہیں ہو گا۔

بخاری شریف میں ہے:

"عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : العمرة إلى العمرة كفارة لما بينهما، والحج المبرور ليس له جزاء إلا الجنة."

(کتاب الحج، أبواب العمرۃ،باب وجوب العمرۃ،ج:2، ص،629، رقم الحدیث:1683،ط: دار ابن کثیر)

یعنی ’’ایک  عمرہ دوسرے عمرے تک (صغیرہ)گناہوں   کے لیےکفارہ  ہے ، اورحجِ  مقبول کا بدلہ جنت ہی ہے۔‘‘

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102166

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں