بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک تولہ سونا اور بیس ہزار رقم پر زکات کا حکم


سوال

1- ایک تولہ سونا ہے اور بیس ہزار روپے حق مہر ہے اور آمدنی کچھ بھی نہیں ہے،  کیا  اس پر زکوۃ آتی ہے یا نہیں؟

2- فور ایور لیونگ کمپنی میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

1- صورتِ  مسئولہ میں اگر شوہر نے ایک تولہ سونا  اور بیس ہزار روپے بیوی کو ادا کر دیا ہے، اور وہ سونا اور رقم بیوی کی ملکیت میں موجود ہے تو نصاب سے زیادہ ہونے کی وجہ سے سال مکمل ہونے کے بعد   زکات دینا لازم  ہو گا۔

2- مذکورہ کمپنی کے کام کی تفصیلات ارسال کر کے دوبارہ سوال کریں۔

فتح القدير لكمال بن الهمام میں ہے:

"( الزكاة واجبة على الحر العاقل البالغ المسلم إذا ملك نصابًا ملكًا تامًّا وحال عليه الحول".

(كتاب الزكاة، ج:3، ص:460، ط:دارالفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144510100750

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں