بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک سال سے کم عمر تندرست بکرے کی قربانی کا حکم


سوال

بکری کی عمر ایک سال سے کم ہے اور یہ معلوم نہیں ہو سکتا ہے معلوم کرنا ممکن نہیں ہے تو کیا اس کی قربانی کرنا جائز ہے؟

جواب

بصورتِ مسئولہ جب بکرے کی عمر ایک سال سے کم ہے تو اگرچہ صحت مند، موٹا تازہ ہونے کی وجہ سے اس کا ایک سال سے کم ہونا معلوم نہیں ہوتا تب بھی اس کی قربانی جائز نہیں ہے، کیوں کہ بکرے کی قربانی صحیح ہونے کے لئے ایک سال کا ہونا شرط ہے۔

فتاوی عالمگیری (الفتاوى الهندية ) میں ہے:

"فلا تجوز الشاة والمعز إلا عن واحد، وإن كانت عظيمة سمينة تساوي شاتين مما يجوز أن يضحي بهما،"

(کتاب الاضحیۃ، الباب الرابع فيما يتعلق بالمكان والزمان، ج:5، ص:297، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں