بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1446ھ 16 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے تسمیع کہنے کا حکم


سوال

اگر آدمی اکیلا نماز ادا کررہا ہے تو  سمع الله لمن حمدهکہنا کیسا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اکیلےنماز پڑھنے والے کے لیے تسمیع  اور تحمید "  سمع الله لمن حمده"اور "ربنا لك الحمد" کہناسنت ہے ،لہذا صورت ِ مسئولہ میں اکیلے نماز پڑھنے والے کے لیے دونوں کہنا سنت ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"فإن كان إماما يقول سمع الله لمن حمده بالإجماع وإن كان مقتديا يأتي بالتحميد ولا يأتي بالتسميع بلا خلاف وإن كان منفردا الأصح أنه يأتي بهما. كذا في المحيط وعليه الاعتماد."

(كتاب الصلاة،الباب الرابع في صفة الصلاة،ج:1،ص:74،دارالفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144609102345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں