میں اپنے بھانجے کا نام "اخرم "رکھنا چاہتا ہوں ۔برائے مہربانی اسلامی لحاظ اور معنی کے لحاظ سے یہ نام کیسا ہوگا ۔
"اخرم" صحابی کا نام ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے بلکہ باعث برکت ہے۔
اسد الغابہ میں ہے:
"أخرم الهجيمي معدود في الصحابة، من حديث يحيى بن اليمان، عن عبد الله التيمي، قاله ابن ماكولا، ويذكر نسبه عند ابنه عبد الله بن الأخرم.
قلت: الذي أظنه أن هذا الهجيمي هو الذي قبله، ولا يعرف له اسم ولا قبيلة، لأن الراوي عنهما في الترجمتين عبد الله، وعن عبد الله يحيى، وإنما اتبعت فيهما الأمير أبا نصر بن ماكولا، فإنه ذكرهما في كتابه أحدهما بعد الآخر، فلا شك أنه ظنهما اثنين، والله أعلم."
(حرم الالف، باب الہمزہ مع الجیم و الحاء و ما یماثلہا، ج نمبر ۱، ص نمبر ۱۸۱، دار الکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101694
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن