علشبہ نام کا معنی بتائیں کیا یہ نام رکھنا مسلمان لڑکی کے لیے جائز ہے؟
علشبہ کافی تلاش کے باوجود یہ لفظ کسی عربی لغت میں نہیں ملا،بلکہ یہ ایک مہمل (بےکار)نام ہے، لہذا لڑکی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے نیز ہماری ویب سائٹ پر اچھے ناموں کی فہرست حروف تہجی کے اعتبار سے موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144407100202
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن