بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

اللہ کی راہ میں چالیس دن لگانے کی نذرماننا


سوال

اگر کوئی منت مانے کہ یا اللہ مجھے بیٹا دے، میں اللہ کی راہ میں 40 دن لگاؤں گا، پھر اس کا بیٹا ہوا، مگر وہ منت پوری نہ کرے تو ا س کا کفارہ کیا ہوگا ، میرے والد نے مانی تھی ، لیکن انہوں نے پوری نہیں کی، ہم بہت پریشان رہتے ہیں۔ 

جواب

واضح رہے کہ منت(نذر)کے انعقاد کے لیے شرعا ً یہ ضروری ہے کہ منذوربہ(جس چیز کی نذر مانی جاری  ہو)وہ عبادت مقصودہ ہو،لہذا مذکورہ صورت میں یہ شرط نہیں پائی جاتی، اس لیے یہ نذر منعقد  ہی نہیں ہوئی یعنی بیٹا پیداہونے پر اللہ کی راہ میں چالیس دن لگانا لازم نہیں ہوا، لہذا اس کا کوئی کفارہ بھی لازم نہیں ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط وكان من جنسه واجب) أي فرض كما سيصرح به تبعا للبحر والدرر (وهو عبادة مقصودة) خرج الوضوء وتكفين الميت.

ومن شروطه أن يكون ‌قربة ‌مقصودة فلا يصح النذر بعيادة المريض، وتشييع الجنازة، والوضوء، والاغتسال، ودخول المسجد، ومس المصحف، والأذان، وبناء الرباطات والمساجد وغير ذلك، وإن كانت قربا إلا أنها غير مقصودة اهـ فهذا صريح في أن الشرط كون المنذور نفسه عبادة مقصودة لا ما كان من جنسه، ولذا صححوا النذر بالوقف لأن من جنسه واجبا وهو بناء مسجد للمسلمين كما يأتي مع أنك علمت أن بناء المساجد غير مقصود لذاته (قوله خرج الوضوء) لأنه عبادة ليست مقصودة لذاتها وإنما هو شرط لعبادة مقصودة وهي الصلاة ط عن المنح."

(کتاب الأیمان، ج: 3، ص: 735، ط: دار الفکر)

 بدائع الصنائع میں ہے:

"(ومنها) أن لا يكون مفروضا ولا واجبا، فلا يصح النذر بشيء من الفرائض سواء كان فرض عين كالصلوات الخمس وصوم رمضان، أو فرض كفاية كالجهاد وصلاة الجنازة، ولا بشيء من الواجبات سواء ‌كان ‌عينا ‌كالوتر وصدقة الفطر والعمرة والأضحية، أو على سبيل الكفاية كتجهيز الموتى وغسلهم ورد السلام ونحو ذلك؛ لأن إيجاب الواجب لا يتصور."

(کتاب النذر،بيان ركن النذر وشرائطه، ج: 5، ص: 90، ط: دار الکتب العلمیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144606100007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں