عنبر نام رکھنا کیسا ہے؟ اور یہ نام مذکر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے یا مؤنث کے لیے؟ اور اس نام کا معنی کیا ہے؟
عرب کے عرف میں ”عنبر“ نام مذکر کے لیے استعمال ہوتا ہے، تاہم مونث کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لفظ ”عنبر “ کے عربی زبان میں مختلف معانی آتے ہیں، اس کا مشہور معنی ایک قسم کی خوشبو اور عطر ہے، اس کے علاوہ خوشبودار مادہ خارج کرنے والی بڑی مچھلی کو بھی عنبر کہا جاتا ہے۔
اس لفظ کے دیگر معانی یہ ہیں : زعفران، ڈھال جو عنبر مچھلی کی کھال سے بنائی جاتی ہے، ایک ٹھوس مادہ جو باریک پسینے کے بعد مہکتا ہے یا آگ میں ڈالنے سے خوشبو نکلتی ہے، سمندری جانور کے پیٹ سے بطورِ فضلہ خارج ہوتا ہے، گودام، کارخانہ اور سپاہیوں کی بارک ۔
یہ نام رکھنا درست ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین اور بچیوں کے نام صحابیات کے نام پر رکھے جائیں، جامعہ کی ویب سائٹ پر بچوں اور بچیوں کے اسلامی نام حروفِ تہجی کی ترتیب سے درج ہیں، آپ ان میں سے بھی کسی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں، اسلامی نام کے پیج کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے:
لسان العرب میں ہے:
"عنبر: العنبر: من الطيب معروف، وبه سمي الرجل. وفي حديث
ابن عباس: أنه سئل عن زكاة العنبر فقال: إنما هو شيء دسره البحر، هو هذا الطيب المعروف، وجمعه ابن جني على عنابر، فلا أدري أحفظ لك أم قاله ليرينا النون متحركة، وإن لم يسمع عنابر، والعنبر: الزعفران وقيل الورس، والعنبر: الترس، وإنما سمي بذلك لأنه يتخذ من جلد سمكة بحرية يقال لها العنبر. وفي الحديث:
أن النبي، صلى الله عليه وسلم، بعث سرية إلى ناحية السيف فجاعوا، فألقى الله لهم دابة يقال لها العنبر فأكل منها جماعة السرية شهرا حتى سمنوا، هي سمكة كبيرة بحرية تتخذ من جلدها التراس، ويقال للترس عنبر. والعنبر: أبو حي من تميم، قال ابن سيده: هو العنبر بن عمرو بن تميم معروف، سمي بأحد هذه الأشياء
(حرف الراء، فصل العين المهملة، 4/ 610، ط: دار صادر)
المعجم الوسیط میں ہے:
"(العنبر):مادة صلبة لا طعم لها ولا ريح إلا إذا سحقت أو أحرقت يقال إنه روث دابة بحرية وحيوان ثديي بحري من الفصيلة القبطية ورتبة الحيتان يفرز مادة العنبر وبناء رحب يتخذ للخزن أو العمل ومأوى للجنود أو المرضى (معرب أنبر) (ج) عنابر".
(باب العين، 2/ 630، ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144604101367
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن