بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

انڈروئیر میں نجاست لگنے کی صورت میں نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر نجاست انڈروئیر پر لگی ہو  تو  اس صورت میں نماز اس میں پڑھ سکتے  ہیں؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں انڈیروئیرپر لگی نجاستِ مثلاً پیشاب، پاخانہ، منی، خون، پیپ وغیرہ کی مقدار اگر ا یک درہم  یعنی ہتھیلی کے گھیراؤ  کے برابر یا کم  ہے تو وہ نجاست معاف ہے یعنی اتنی نجاست کے ساتھ نماز اس حال میں ہو جائے گی؛ لیکن اس حالت میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، اور اگر مذکورہ مقدار سے زائد ہو تو وہ معاف نہیں ہے لہذا بغیر دھوئے نماز نہیں ہوگی، اور اس دوران ااگر   بھول کر فرض یا واجب نماز پڑھ لی گئی تو اس نماز کے وقت کے اندر  اِعادہ (اسے دہرانا)  اور وقت گزرنے کے بعد قضا لازم ہے۔

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"النجاسة إن كانت غليظة وهي أكثر من قدر الدرهم فغسلها فريضة والصلاة بها باطلة وإن كانت مقدار درهم فغسلها واجب والصلاة معها جائزة وإن كانت أقل من الدرهم فغسلها سنة وإن كانت خفيفة فإنها لا تمنع جواز الصلاة حتى تفحش. كذا في المضمرات".

(كتاب الطهارۃ، الباب الثالث في شروط الصلاة، الفصل الأول في الطهارة و ستر العورة، ج:1، ص:58، ط: مكتبه رشیدیه)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100597

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں