عقیقہ کے بکرے کے ناخن بڑھے ہوئے ہوں اور بڑھ کر ٹوٹ جائیں تو عقیقہ جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں عقیقے کے جانور کے ناخن بڑھ کر ٹوٹ گئے ہوں، (لیکن اس جانور میں قربانی سے مانع کوئی عیب نہ ہو) تو اس جانور کو عقیقے میں ذبح کرنا جائز ہے۔ البتہ اگر ناخن اکھڑ کر اتنا زخم بن گیا ہو کہ چلتے وقت وہ جانور متاثرہ ٹانگ زمین پر بالکل نہ رکھے، بلکہ تین ٹانگوں کے سہارے چلے اور زخم والی ٹانگ زمین سے اٹھا کر چلے تو یہ جانور میں عیب ہے، اس کی موجودگی میں عقیقہ درست نہیں ہوگا۔
الفتاوى الهندية (5/ 297):
ولاتجوز العمياء والعوراء البين عورها، والعرجاء البين عرجها وهي التي لاتقدر أن تمشي برجلها إلى المنسك.
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144112201649
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن