عَقلِیمہ نام معنی کے اعتبار سے رکھنا کیسا ہے؟ اور لکھنے کے اعتبار سے کیسے لکھا جائے گا؟
تلاش کے باوجود "عقلیمہ" نام کا معنی نہیں مل سکا، بہتر یہ ہے کہ صحابیات یا تابعات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا عمدہ معانی والے دیگر ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے، نیز ہماری ویب سائٹ پر اسلامی نام موجود ہیں، اُن میں سے بھی کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں ، اس کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
سننِ ابی داود میں ہے:
"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."
(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، 303/7، ط: دار الرسالة العالمية)
ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ "تم قیامت کے دن اپنے اوراپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤگے،لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100439
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن