بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عرب ملک میں ملازمت کے لیے وظیفہ


سوال

میں عرب ملک میں نوکری حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ نو سال میں نے قطر میں نوکری کی، پھر کرونا میں آگیا۔ اب دوبارہ جانا چاہتا ہوں لیکن کوشش کے باوجود کوئی ترتیب نہیں بن رہی۔ کوئی وظیفہ بتا دیں۔

جواب

آپ پانچ وقت نماز  باجماعت کا  اہتمام کریں،  استغفار کی کثرت  کریں، گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں، اور ملازمت کے لیے جائز ذرائع و وسائل اختیار کریں، اس کے ساتھ  ہر نماز کے بعد   سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ."

اور جب بھی وضو کیا کریں تو  دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ."

اس کا اہتمام کرنے سے ان شاء اللہ رزق کی بہتر صورت بن جائے گی، چاہے عرب ملک میں کوئی مناسب ملازمت کی صورت میں ہو یا کوئی اور صورت ہو۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں