میں یوٹیوب پر چینل بنا کر عربی زبان سکھا رہا ہوں، میں ویڈیو میں کوئی میوزک یا فحش تصویر ایڈ نہیں کرتا، بس میری اپنی ہی تصویر آ تی ہے ویڈیو میں، اور میں نے وہ اشتہارات جو یوٹیوب لگاتا ہے، بند کیے ہوۓ ہیں، یعنی یوٹیوب کوئی اشتہار نہیں لگا سکتا، اب اس صورت میں چینل سے پیسے کمانا میرے لیے جائز ہے؟
عربی زبان سکھا نا اچھا عمل ہے، لیکن تصویر اور ویڈیو کی اجازت اس میں بھی نہیں ۔ آپ ویڈیو میں اپنی یا کسی بھی جان دار کی تصویر نہ دکھائیں، اور یوٹیوب سے پیسے کمانے میں اس کے علاوہ کوئی بھی ناجائز امر شامل نہ ہو اور اس معاملے میں کوئی عقد فاسد بھی نہ ہو تو کمانا جائز ہوگا۔
"وظاهر كلام النووي في شرح مسلم: الإجماع علي تحريم تصوير الحيوان؛ و قال: وسواء لما يمتهن أو لغيره فصنعه حرام لكل حال؛ لأن فيه مضاهاة لخلق الله".
(١/ ٦٤٧، ط: سعيد)
فقہ السیرہ میں ہے:
"و الحق أنه لاينبغي تكلف أي فرق بين أنواع التصوير المختلفة ... نظراً لإطلاق الحديث". (٤/ ٩٧)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201074
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن