بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

عرفہ نام کا معنٰی کیا ہے؟


سوال

عرفہ نام کا معنٰی کیا ہے؟

جواب

عَرْفه  حرف راء کے سکون کے ساتھ اس کے معنی ہوا، اور ہتھیلی کے زخم کے ہیں اور عَرَفه حرف راء کے فتح کے ساتھ مکہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام نیز نویں ذی الحجہ کو بھی کہتے ہیں۔

عرفہ نام رکھنا اگر چہ جائز ہے تاہم مناسب نہیں، عرفہ کے بجائے "عارفہ" نام رکھ لیا جائے، اس لیے  کہ اپنی اولاد کا ایسا نام رکھنا چاہیے جس کے عمدہ معانی ہوں؛ کیوں کہ حدیث میں ایسا نام رکھنے کی ترغیب وارد ہوئی ہے یا صحابیہ کے نام پر نام رکھے۔

مصباح اللغات میں ہے:

"العَرْفَةُ : ہوا، ہتھیلی کا زخم، العُرْفَةُ:دو چیزوں کے درمیان کی حد، ریت کی اونچی جگہ، ج:عُرَف، العَرَفَةُ:مکہ کے قریب ایک پہاڑ کا نام ، نویں ذی الحجہ۔"

(عرف، ص:545، ط:قدیمی کتب خانہ کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408102278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں