بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

عرفاء نام رکھنے کا حکم


سوال

عَرْفاء نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

"عَرْفاء" عربی زبان میں اعرف  کی مؤنث ہے،بلند چوٹی اوراونچی کوہان والی اونٹنی کے لیے یہ لفظ استعمال ہوتا ہے،اور   بجو(جانور )کو بھی عربی زبان میں "عَرْفاء"کہتے ہیں ،اس لحاظ سے یہ نام رکھنا  بہتر نہیں ہے،اس سے ملتا جلتا نام عارفہ رکھ لیا جائے جس کا معنی ہے جاننے والی، صبر کرنے والی۔

لسان العرب میں ہے:

"و ناقة ‌عَرْفاء : مشرفة السنام، و الضبع يقال لها ‌عَرْفاء لطول عرفها و كثرة شعرها."

(فصل :العین المہملۃ،ج:۹،ص:۲۴۱،ط : دار صادر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100727

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں