"ارشان" نام کے معنی بتائیں، اور میں اپنے بچے کا "ارشان" نام رکھ سکتا ہوں؟
"ارشان" کو اگر "را" کے سکون کےساتھ پڑھا جائے تو اس کا معنی ہوگا: آنسو یا خون کا ٹپکنا۔ (حسن اللغات فارسی،ص:432،ط:اورینٹل بک سوسائٹی گنپت روڈ لاہور)
اور اگر را پر کسرہ (زیر) پڑھا جائے تو اس کا معنی ہوگا بہت زیادہ سمجھ دار۔ اور یہ نام اردشیر دوم کے بیٹے کانام تھا جو کہ ایرانی بادشاہوں میں سے ایک بادشاہ تھا۔ (لغات فارسی،ص:32،ط:دار عمر فاروق حضرو)
بصورتِ مسئولہ مذکورہ نام را کے سکون کےساتھ نامناسب معنی کی وجہ سے نہ رکھاجائے۔ فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144206200485
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن