ارتغرل دیکھنا کیسا ہے ؟
کسی بھی جائز مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ناجائز طریقہ اپنانا درست نہیں، خلافتِ عثمانیہ کے تاریخی دور کی روئیداد تاریخ کی کتابوں کے مطالعہ اور اس سے متعلق لٹریچر عام کرکے ہوسکتی ہے؛ اس کے لیے فلم، ڈراما بنانا اور دیکھنا جائز نہیں ہے۔ نیز اس میں دیگر مفاسد بھی اس میں پائے جاتے ہیں تو یہ قباحت اس پر مستزاد ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے ہماری ویب سائٹ پر اس سے متعلق فتویٰ موجود ہے ملاحظہ ہو:
فتوی نمبر : 144109202948
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن