بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کی نماز کے بعد سورہ یس پڑھنا


سوال

نماز عصر کے بعد یسین شریف کا بآواز بلند پڑھنا مناسب ہے ؟ 

جواب

 عصر کے بعد   سورہ یٰس   پڑھنے   یا نہ پڑھنےکے سلسلے میں ہمیں کوئی روایت نہیں مل سکی،اس لیے نمازِ عصر کے بعد قرآن پاک(سورہ یٰس  یا دیگر سورتوں) کی  بلند آواز سےتلاوت کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ احادیث مبارکہ میں صبح کے وقت سورہ یٰس پڑھنے کی ترغیب وارد ہوئی ہے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن عطاء بن أبي رباح قال: بلغني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:من قرأ (يس) في صدر النهار قضيت حوائجه."

(کتاب فضائل القرآن،ج1،ص668،ط؛المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510102161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں