بیٹی کا نام اسلیحان رکھنا کیسا ہے ؟
تلاش کے باوجود ہمیں اسلیحان نام کا معنی نہیں مل سکا،اس لیے بجائے اس نام کے ،صحابیات کے اسماء میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیا جائے، نیز ہماری ویب سائٹ پر ناموں کے سیکشن سے بھی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
البتہ اس کے قریب عربی میں صلح مادہ سے ’’اصلاح ‘‘مستعمل ہے، جس کا معنی مرمت ، ٹھیک کرنے ،درست کرنے کے ہیں اور اس کا تثنیہ اگر بنایا جائے تو ’’اصلاحان‘‘ بنتاہے، لیکن عربی زبان میں قواعد کے اعتبار سے مصدر کا تثنیہ نہیں بنایا جاتا۔اس لیے یہ نام رکھنا بھی درست نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144310100873
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن